Social Icons

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail

Friday 16 April 2021

جمعه کے فضائل اور برکات

 ۔﷽۔

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

               *صبح بخير*

💐👈03 رمضان  1442ھ

💐👈16 اپریل    2021ء

💐👈03 بیساکھ 2078ب

💐👈بروز ۔۔۔ جمعتہ المبارک    

 

تمام تعریفیں اللہ جل شانہ کیلئے جو ہر ایک چیز سے باخبر اور ہر چیز پر قادر ہے۔۔۔


         بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ 

اَلۡحَمۡدُ لِلہ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏○الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِۙ‏○

مٰلِكِ يَوۡمِ الدِّيۡنِؕ‏○اِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَاِيَّاكَ نَسۡتَعِيۡنُؕ‏○

اِهۡدِنَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَۙ‏○صِرَاطَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ َۙ‏○غَيۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا الضَّآلِّيۡن○  

                              (آمین)


اللہ پاک کی حمد و ثنا کے بعد درود و سلام پیارے آقا جناب حضرت محمد ﷺ کی خدمت اقدس میں۔۔۔۔


*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*


*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*


👈 نمازِ فجر کے بعد ایک دفعہ *اَللَّهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلاً مُتَقَبَّلاً* پڑھ لیا کریں۔

اللہ تعالٰی نفع دینے والا علم، حلال روزی میں برکتیں اور اعمال صالحہ کرنے کی توفیق عطا فرمائیں گے۔ (ان شاءاللہ)


👈 آج سید الایام یعنی جمعتہ المبارک ہے اسلئے آج کے دن کثرت سے درود شریف پڑھنے کا معمول بنائیں۔

💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐


                      *فرمان الٰہی*

*اِنَّ اللّـٰهَ وَمَلَآئِكَـتَهٝ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِيْمًا○* 

            (سورة الاحزاب ۔ آیت 56)

ترجمہ:- بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو تم بھی ان پر درود اور سلام بھیجو۔


                  *فرمان نبی کریم ﷺ*

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

*مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃً، صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ بِہَا عَشْرًا*

ترجمہ:- جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالٰی اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔

             (مسلم شریف ۔ حدیث ۴۰۸)


💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐


                 *آج کے دن کے اعمال*


1۔ جمعہ کا اہتمام جمعرات کے دن سے ہی کرنا چاہیئے۔ جمعہ کا دن جمعرات کے دن غروب آفتاب(مغرب) سے شروع ہوتا ہے اور جمعہ کے دن کے سورج کے غروب سے پہلے تک ہوتا ہے۔


2۔ ایک حدیث میں ہے کہ جمعہ کا دن مومنین کی عید ہے اور ایک روایت میں ہے کہ جمعہ کا دن سید الایام (دنوں کا سردار) ہے اور اللہ کے نزدیک عظمت والا ہے، جمعہ کے دن مسواک  کرنا، عمدہ کپڑے پہننا، صبح جلدی اٹھنا، مسجد میں جلدی جانا، جسم کے زائد (زیر ناف اور بغل کے) بال صاف کرنا 


🍁 حدیث شریف کا مہفوم ہے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور جس قدر ہوسکے صفائی اور پاکی حاصل کرے،  تیل لگائے یا گھر میں موجود خوشبو استعمال کرے، پھر جمعہ کی نماز کیلئے نکلے اور مسجد میں اگر صفیں پوری بھر چکی ہوں تو انھیں چیرتے ہوئے آگے نہ بڑھے۔ پھر نفل نماز پڑھے اور جب امام خطبہ کہے تو خاموش رہے تو اللہ تعالٰی اگلے جمعہ تک اس شخص کے گناہوں کو معاف فرما دینگے۔ (بخاری شریف)


3۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے دن صبح کی فرض نماز سے پہلے تین مرتبہ استغفار پڑھے تو اس کے گناہ خواہ سمندر کے جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں معاف ہو جائیں گے۔ (ابن السنی)


4۔ ایک روایت میں ہے کہ حضور اکرم ﷺ جمعہ کے دن نماز کیلئے جانے سے پہلے اپنے ناخن اور اپنی لبیں (مونچھیں) تراشا کرتے تھے۔ (معارف الحدیث)


🍁 حدیث شریف کا مہفوم ہے، آپ ﷺ نے فرمایا : جو شخص جمعہ کے دن ناخن کاٹے وہ دوسرے جمعہ تک برائی سے محفوظ رہے گا۔ ایک روایت میں ہے کہ جمعہ کے دن ناخن کاٹنا شفاء ہے۔


5۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جمعہ کے دن کا غسل گناہوں کو بالوں کی جڑوں تک سے نکال دیتا ہے۔ (طبرانی ۔ مجمع الزوائد)


نوٹ : گناہ سے صغیرہ گناہ مراد ہیں گناہ کبیرہ بغیر توبہ کے معاف نہیں ہوتے۔

 

6۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جو شخص جمعہ کے دن سورہ الکھف پڑھے گا تو اس کیلئے دونوں جمعوں کے درمیان ایک نور چمکتا رہے گا۔ (نسائی)


🍁 حدیث شریف کا مہفوم ہے ابن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ جس نے جمعہ کے دن سورہ الکھف پڑھی تو اس کے قدموں کے نیچے سے لے کر آسمان تک ایک نور پیدا ہوگا جو قیامت کے دن اس کیلئے روشن ہوگا اور دونوں جمعوں کے درمیان والے گناہ معاف کردیئے جائیں گے اس کے علاوہ اور بھی فضائل ہیں۔


نوٹ : علماء کرام نے سورہ الکھف کی تلاوت کا وقت جمعرات کے دن غروب شمس سے جمعہ کے دن غروب شمس تک بتایا ہے اور جمعہ کے دن پڑھنا سنت ہے۔


7۔ حضرت کعب رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن صدقہ کرنے کا دوگنا اجر ملتا ہے۔ (ابن ابی شیبہ)


🍁 علامہ ابن قیم رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جمعہ کے دن صدقہ کرنا ہفتے کے دوسرے دنوں میں صدقہ کرنے سے افضل اور بہتر ہے جس طرح رمضان المبارک میں صدقہ کرنا دوسرے مہینوں میں صدقہ کرنے سے افضل ہے۔


8۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص جمعہ کے دن جمعہ کی نماز کے بعد سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم  پڑھے تو اللہ تعالٰی اس کے ایک لاکھ اور اس کے والدین کے چوبیس ہزار گناہ معاف فرمائیں گے۔ (ابن السنی)


9۔ رسول اللہ ﷺ جب یوم جمعہ کو مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے : *اللهم اجعلني أوجه من توجه إليك و أقرب من تقرب إليك و أفضل من سألك و رغب اليك*


 10۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص تینوں قل یعنی سورة الإخلاص، سورة الفلق، سورة الناس سات مرتبہ نماز جمعہ کے بعد  پڑھے گا، اللہ تعالٰی ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک اسے مصائب اور برائیوں سے محفوظ رکھیں گے۔ (ابن السنی)


11۔ جمعہ کے دن درود شریف کی خوب کثرت کرنی چاہیئے اللہ تعالٰی کے مقرب بندوں سے ہزاروں کی تعداد میں درود پڑھنا نقل کیا گیا ہے۔ حضرات علماء کرام سے کثرت کی کم سے کم تعداد تین سو مرتبہ منقول ہے لہٰذا شب جمعہ سے ہی درود شریف کثرت سے پڑھیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جمعہ کے دن میرے اوپر کثرت سے درود بھیجا کرو اس روز درود میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور یہ درود مجھے پیش کیا جاتا ہے۔ (ابن ماجہ)


🍁 حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ جو مجھ پر جمعہ کے دن بکثرت درود پڑھے گا قیامت کے دن اسے میری شفاعت نصیب ہوگی۔ (بیہقی)


12۔ علامہ جلال الدین سیوطی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب شرح الصدور میں ایک حدیث نقل کی ہے کہ جو شخص ہر جمعہ کے دن ہزار مرتبہ درود پڑھے گا وہ مرنے سے پہلے جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لے گا۔


13۔ جمعہ کے دن صلواة التسبیح پڑھنا بھی حدیث سے ثابت ہے، جسکے بہت فضائل ہیں۔ اس نماز کی تاکید آپ ﷺ نے اپنے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو فرمائی تھی۔ (ترمذی شریف)


14۔ سہل ابن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا : جو کوئی جمعہ کے روز عصر کی نماز کے بعد 80 مرتبہ یہ درود شریف *اللهم صل على محمد النبي الأمي و على آلہ وسلم تسليما* پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کے 80 سال کے گناہ معاف کر دیں گے اور 80 سال کی عبادت کا ثواب اس کیلئے لکھا جائے گا۔ (القول البدیع)


15۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا : جمعہ کے دن میں ایک ایسی ساعت ہے کہ اگر کوئی مسلمان اس وقت دعا مانگے تو ضرور قبول ہوتی ہے۔ یہ گھڑی کون سی ہے اسکے بارے میں روایات مختلف ہیں ایک روایت میں ہے کہ وہ ساعت خطبہ پڑھنے کے وقت سے نماز جمعہ ختم ہونے تک ہے، ایک اور روایت میں ہے کہ یہ ساعت اخیر دن میں ہوتی ہے یعنی عصر سے مغرب تک خصوصاً مغرب سے تھوڑی دیر پہلے۔ یہی قول راجح ہے۔ (اسوہ رسول اکرم) 

لہٰذا اس وقت دعا کا خوب اہتمام کرنا چاہیئے۔


16۔ امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے القول البدیع میں بروایت ابن ابی عاصم مرفوعاً نقل کیا ہے کہ جو کوئی سات جمعہ تک ہر جمعہ کو سات بار اس درود شریف کو پڑھے اس کیلئے میری شفاعت واجب ہے۔ (زاد السعید)

*درود شریف : اٙللّٰهُمّٙ صٙلِّ عٙلىٰ مُحٙمّٙدٍ عٙبْدِكٙ وٙ رٙسُوْلِكٙ النّٙبِيِّ الاُمِّيِّ وٙ عٙلىٰ اٰلِ مُحٙمّٙدٍ اٙللّٰهُمّٙ صٙلِّ عٙلىٰ مُحٙمّٙدٍ وٙ عٙلٰي اٰلِ مُحٙمّٙدٍ صٙلٙاةً تٙكُوْنُ لٙكٙ رِضًا و ٙ لٙهٌ جٙزٙاءً و ٙ لِحٙقِّهٖ اٙدٙءًا و ٙ اٙعْطِهِ الْوٙسِيْلٙةٙ و ٙ الْفٙضِيْلٙةٙ و ٙ الْمٙقٙامٙ الْمٙحْمُوْدٙ الّٙذِيْ و ٙ عٙدْتّٙهٌ و ٙ اجْزِهٖ عٙنّٙا مٙا هُوٙ اٙهْلُهٌ و ٙ اجْزِهٖ اٙفْضٙلٙ مٙا جٙازٙيْتٙ نٙبِيًّا عٙنْ قٙوْمِهٖ و ٙ رٙسُوْلاً عٙنْ اُمّٙتِهٖ و ٙ صٙلِّ عٙلىٰ جٙمِيْعِ اِخْوٙانِهٖ مِنٙ النّٙبِيّيْنٙ وٙ الصّٙالِحِيْنٙ يٙا اٙرْحٙمٙ الرّاٙحِمِيْنٙ*

                    (اسوہ رسول اکرم)

No comments:

Post a Comment

 

Specail of Quran Online Academy


"Tajweed is the art of recitation of Quran."

We are providing well aware of rules of recitation.we welcome all students who's are new muslims and also muslims interested in Quran learning with proper tajweed and pure arabic accent, tafseer, alos learn urdu reading ,writing and language skill for foriegners there is no age limit for Quran learning kids, bigs, adult, men and women.
Three days free trail:

contacts

CALL

+923060516136

+923345547906

E:Mail

saniarm42@gmail.com

 
Blogger Templates