Social Icons

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail

Thursday 15 April 2021

دورہ قرآن پارہ 1

 Dawrah e Qura'n 🍁

 *Parah : 1* 

 *Discussion Important Points* 👇:

آئیے قرآن سیکھیں  مختصر موٹے موٹے اہم نکات کے ساتھ۔

           ●اعوذ بالله من الشيطان الرجيم   

                   ●بسم الله الرحمن الرحيم  

▪سورۃ الفاتحہ کے محتلف نام بتائے گئے ہیں

▪ سورۃ الفاتحہ میں اللہ کی رحمت کا ذکر ہے

▪ جو کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے ہیں انہیں *حَمَّادٌون* کہا گیا ہے۔

▪️چار دفعہ اللہ کی رحمت کا ذکر ہے ،دو بار بسم اللہ میں اور دو بار آیت 2 میں۔۔

▪ عبادت دو چیزوں پر مشتمل ہے: 

1)شدید محبت 

2)اور شدید تعظیم 


▪ عبادت ظاہری اور باطنی ہر طرح کے اقوال اور اعمال کا نام ہے جو ہم اللہ کی پسند اور رضا کے مطابق کرتے ہیں۔

▪️دعا تمام عبادات کا نچوڑ ہے۔

▪ سورۃ الفاتحہ میں ایک دعا ہے: *اھدنا الصراط المستقیم*

"اے اللہ ہمیں سیدھا راستہ دکھا"

▪ حضرت علی رضی اللہ عنہ   دعا مانگا کرتے تھے : *اللّٰہم اھدنی وسددنی*

اے اللہ مجھے ہدایت دے اور مجھے سیدھا رکھ۔


🌀 سورۃ البقرہ کی فضیلت: *سورۃ البقرہ کو پڑھنا باعث برکت ہے اور چھوڑنا باعث حسرت ہے ور اسے پڑھنے والے پر جادوگر کبھی قدرت نہیں پا سکتا۔*


▪آیت2: ہدایت پانے والے متقی لوگ ہیں اور متقی لوگوں کی صفات یہ ہیں 

1)وہ غیب پر ایمان لاتے ہیں 

2)  نماز قائم کرتے ہیں 

3) اور ہم نے جو انہیں رزق دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

4) اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں، یقیناً یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

▪ منافقین کی صفات یہ ہیں:

1) امانت میں خیانت کرتے ہیں 2)بات کرے تو جھوٹ بولتے ہیں  3)وعدہ کریں تو وعدہ خلافی کرتے ہیں

4) جھگڑا کریں تو بداخلاقی کرتے ہیں

▪ جھوٹ ایک ایسی بیماری ہے جو ہمیں اپنے اندر سے نکال دینی چاہیے۔

*نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:* "جب دوزخیوں کے سر پر گرم پانی ڈالا جائے گا جو پیٹ تک جائے گا اور ساری چیزوں کو کاٹتے ہوئے پیر کے راستےسے نکل جائے گا اور ایسا ان کے ساتھ ہوتا رہے گا"

▪ ان شآء اللہ اس رمضان میں مجھے جھوٹ سے دور رہنا ہے۔ 

اور قول و فعل کے تضاد سے بھی بچنا ہے۔

▪آیت 21:  ہم عبادت کیوں کریں؟ یایھا الناس۔۔۔۔ ۔ لعلکم تتقون۔۔ تاکہ تم بچ جاؤ۔

▪ *نیک عمل* میں چار چیزیں آجاتی ہیں:

🌸 علم، اچھی نیت، صبر اور اخلاص.

▪آیت 27: فاسقین کی صفات:

1) وہ عہد کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں

2) رشتوں سے قطع تعلق کرتے ہیں۔۔ *نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:* "اگر تم چاہتے ہو کہ عمر میں اضافہ ہو اور رزق میں فراخی ہو تو صلہ رحمی کیا کرو"


▪ زمین میں فساد کب ہوتا ہے؟

1) گناہوں کی کثرت سے

2) کسی انسان کا حق مارنے سے، جب کسی کا حق نہ دیا جائے۔

▪آدم علیہ السلام کی تخلیق کے *واقعہ سے سبق*

▪️علم کی اہمیت۔۔۔

علم انسان کو عزت بخشتا ہے اور علم کا source صرف اللہ کے پاس ہے۔

▪️تکبر سے بچنا ہے ۔

اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کے آگے خودکو جھکا دینا ہے۔۔۔

▪آیت 45: واستعینوا بالصبر والصلوۃ °

اور مدد مانگو صبر کے ساتھ اور نماز سے۔۔

▪️ ہم نے دعا کرنی ہے کہ جس طرح نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک تھی اسی طرح نماز کو میری آنکھوں کی ٹھنڈک بنادے آمین۔


▪️ گائے کے واقعے سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے؟

ج: زیادہ سوال جواب نہیں کرنے، حیل و حجت نہیں کرنی۔۔

▪️آیت:82 اللہ تعالی نے بنی اسرائیل سے کیا عہد لیا تھا؟

ج: اللہ کی عبادت کرنا، والدین کے ساتھ احسان کرنا، اور رشتے داروں، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ احسان کرنا ،اور لوگوں سے اچھی بات کہنا، اور نماز قائم کرنا ،اور زکوۃ دینا ۔۔

🌸 ان شآءاللہ مجھے بھی اس آیت پر عمل کرنا ہے۔

*و قولوا للناس حسنا*

▪️61: *أتستبدلون الذی ھو أدنی باالذی ھو خیر*  

عملی زندگی سے مثالیں۔۔۔

کلاس کو چھوڑ کر شاپنگ کے لئے نکل جانا جبکہ بعد میں بھی کی جا سکتی ہے۔۔۔۔

سو کر ، فیس بک یا موبائل وغیرہ پر وقت کا ضیاع جبکہ ہم اس وقت کو بہترین کاموں میں بھی لگا سکتے ہیں۔۔۔

▪️اللہ کے اذن کے بغیر جادو کسی کو نقصان نہیں دے سکتا۔


🌀آیت 112: جس نے اپنا آپ اللہ کے سپرد کر دیا اس کا اجر اللہ کے پاس ہے۔۔۔زندگی مکمل رب کی تابعداری کے ساتھ۔۔


▪️آیت127: سبق : بڑے سے بڑا نیکی کا کام کر کے فکر کیا ہونی چاہیئے؟ ربنا تقبل منا۔۔۔

▪️آیت131:اپنا آپ اللہ کے سپرد کر دینا جیسے ابراھیم علیہ السلام نے کہا : أسلمت لرب العالمین۔۔

▪️آیت138: صبغة الله....مجھے اللہ کا رنگ اختیار کرنا ہے ۔۔۔جسے دیکھ کر رب یاد آ جائے۔

▪️آیت 141: ۔۔۔۔مجھے اپنے اعمال کی فکر کرنی ہے۔


ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم

No comments:

Post a Comment

 

Specail of Quran Online Academy


"Tajweed is the art of recitation of Quran."

We are providing well aware of rules of recitation.we welcome all students who's are new muslims and also muslims interested in Quran learning with proper tajweed and pure arabic accent, tafseer, alos learn urdu reading ,writing and language skill for foriegners there is no age limit for Quran learning kids, bigs, adult, men and women.
Three days free trail:

contacts

CALL

+923060516136

+923345547906

E:Mail

saniarm42@gmail.com

 
Blogger Templates