Social Icons

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail

Thursday, 15 April 2021

Jibrael A.S ki teen buddiaein


۔

جبرائیل علیہ السلام کی تین بد دعائیں

         ●بسم اللہ الرحمن الرحیم    

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

               *صبح بخير*

💐👈02 رمضان  1442ھ

💐👈15 اپریل    2021ء

💐👈02 بیساکھ 2078ب

💐👈بروز ۔۔۔       جمعرات   

 

تمام تعریفیں اللہ جل شانہ کیلئے جو ہر ایک چیز سے باخبر اور ہر چیز پر قادر ہے۔۔۔


         بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ 

اَلۡحَمۡدُ لِلہ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏○الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِۙ‏○

مٰلِكِ يَوۡمِ الدِّيۡنِؕ‏○اِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَاِيَّاكَ نَسۡتَعِيۡنُؕ‏○

اِهۡدِنَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَۙ‏○صِرَاطَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ َۙ‏○غَيۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا الضَّآلِّيۡن○  

                              (آمین)


اللہ پاک کی حمد و ثنا کے بعد درود و سلام پیارے آقا جناب حضرت محمد ﷺ کی خدمت اقدس میں۔۔۔۔


*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*


*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*


👈 نمازِ فجر کے بعد ایک دفعہ *اَللَّهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلاً مُتَقَبَّلاً* پڑھ لیا کریں۔

اللہ تعالٰی نفع دینے والا علم، حلال روزی میں برکتیں اور اعمال صالحہ کرنے کی توفیق عطا فرمائیں گے۔ (ان شاءاللہ)

💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐


                      *فرمان الٰہی*

                بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ

*شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ○*

              (سورة البقرہ ۔آیت 185)

ترجمہ:- رمضان کا وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا جو لوگوں کے واسطے ہدایت ہے اور ہدایت کی روشن دلیلیں اور حق و باطل میں فرق کرنے والا ہے، سو جو کوئی تم میں سے اس مہینے کو پا لے تو اس کے روزے رکھے، اور جو کوئی بیمار یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں سے گنتی پوری کرے، اللہ تم پر آسانی چاہتا ہے اور تم پر تنگی نہیں چاہتا، اور تاکہ تم گنتی پوری کرلو اور تاکہ تم اللہ کی بڑائی بیان کرو اس پر کہ اس نے تمہیں ہدایت دی اور تاکہ تم شکر کرو۔


                 *فرمان نبی کریم ﷺ* 

رسول کریم ﷺ نے فرمایا : جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں قیامت کے دن اس دروازہ سے صرف روزہ دار ہی جنت میں داخل ہوں گے، ان کے سوا اور کوئی اس میں سے نہیں داخل ہو گا، پکارا جائے گا کہ روزہ دار کہاں ہے؟ وہ کھڑے ہو جائیں گے، ان کے سوا اس سے اور کوئی نہیں اندر جانے پائے گا اور جب یہ لوگ اندر چلے جائیں گے تو یہ دروازہ بند کر دیا جائے گا پھر اس سے کوئی اندر نہ جا سکے گا۔ 

           (صحیح بخاری ۔ حدیث 1896)

💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐


*جبریل علیہ السلام کی تین بد دعائیں اور رسول اکرم ﷺ کا اس پر آمین کہنا*


حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ ایک روز رسول اکرم ﷺ منبر لانے کا حکم دیا، جب آپ ﷺ نے منبر کی پہلی سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا : آمین ! پھر دوسری سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا : آمین ! پھر تیسری سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا : آمین ! خطبہ سے فارغ ہونے کے بعد جب آپ ﷺ منبر سے نیچے تشریف لائے تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا آج آپ ﷺ سے ایسی بات سنی جو اس سے پہلے نہیں سنی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : میرے پاس جبریل علیہ السلام تشریف لائے تھے اور انہوں نے کہا کہ جس شخص نے رمضان کا پورا مہینہ پایا اور وہ اپنے گناہ نہ بخشوا سکا تو وہ دوزخ میں داخل ہوا  اور الله کی رحمت سے دور ہو گیا، آپ اس پر آمین کہیئے۔ میں نے کہا : آمین۔ پھر جب میں نے دوسری سیڑھی پر قدم رکھا تو جبریل علیہ السلام نے کہا : جس کے سامنے اس کے ماں باپ یا دونوں میں سے ایک بڑھاپے کی عمر کو پہنچے اور وہ ان کی خدمت کرکے جنت حاصل نہ کرے تو وہ بھی دوزخ میں داخل ہوا اور الله کی رحمت سے دور ہو گیا، آپ اس پر بھی آمین کہیئے۔ میں نے کہا : آمین۔ پھر جب میں نے تیسری سیڑھی پر قدم رکھا تو جبریل علیہ السلام نے کہا : جس کے سامنے آپ ﷺ کا نام لیا جائے اور وہ آپ ﷺ پر درود شریف نہ بھیجے تو وہ دوزخ میں داخل ہوا اور الله کی رحمت سے دور ہو گیا، آپ اس پر بھی آمین کہیئے۔ میں نے کہا آمین 

           (صحيح ابن حبان ۔ حدیث ٩١٥)

          (صحیح الترغیب ۔ حدیث ١٦٧٩)

      (شعب الإيمان للبيهقي ۔ حدیث ٣٣٤٣٣)


جنت میں ایک ایسا بازار ہے جس میں جنتی ہر جمعہ کو آیا کریں گے وہاں شمال کی جانب سے ہوا چلائی جاۓ گی جو وہاں کا گرد و غبار اڑا کر جنتی لوگوں کے چہروں اور ان کے کپڑوں پر ڈال دے گی جس سے ان کےحسن و جمال میں اور اضافہ ہو جاۓ گا۔ جب وہ گھروں کو واپس آئیں گے تو ا ن کے گھر والے کہیں گے آپ تو پہلے سے زیادہ خوبصورت لگ رہے ہیں۔ وہ جواب دیں گے : واللہ ! آپ بھی پہلے سے زیادہ حسین و جمیل لگ رہی ہیں۔

         (مسلم شریف ۔ حدیث7041)

💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐

              *قرآن و حدیث کی روشنی میں*

               *روزے کی فرضیت و فضیلت* 

پیارے دوستو، عزیزو اور واجب الاحترام بزرگو ! اللہ جل جلالہ کا یہ احسان عظیم ہے کہ اس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کا مہینہ عطا فرمایا۔ اللہ تبارک و تعالٰی کے حکم عالی شان کی مطابق :

*يأَيُّهاَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَيْکُمُ الصِّيَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ○*

             (سورة البقرة : آیت 183)

ترجمہ:- اے ایمان والو ! تم پر اسی طرح روزے فرض کئے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔ 


اللہ تعالٰی کے اس ارشاد کی روشنی میں رمضان المبارک کے روزے ہم پر فرض کر دیئے گئے ہیں جیسے گزشتہ نبیوں اور ان کی امتوں پر فرض تھے۔ 


اللہ جل شانہ کے حکم کے مطابق، نبی کریم ﷺ نے بھی اوپر بیان کئے گئے ارشادات کے تحت ہمیں روزے کی فرضیت سے آگاہ کیا ہے اور اس مہینے کے ہر ہر پل سے فائدہ اٹھانے کی ھدایت کی ہے۔ آپ علیہ الصلٰوۃ والسلام اس ماہ مبارک میں دوسرے مہینوں کے مقابلے میں اللہ سبحانہ و تعالٰی کی زیادہ عبادت کیا کرتے تھے۔  


اللہ رب العزت مجھے اور تمام امت مسلمہ کو اس ماہ مبارک کے ہر پل، ہر لمحے سے  حتی الوسع فیض یاب ہونے کی توفیق عنایت فرمائیں۔

               آمین ثم آمین یا رب العالمین

No comments:

Post a Comment

 

Specail of Quran Online Academy


"Tajweed is the art of recitation of Quran."

We are providing well aware of rules of recitation.we welcome all students who's are new muslims and also muslims interested in Quran learning with proper tajweed and pure arabic accent, tafseer, alos learn urdu reading ,writing and language skill for foriegners there is no age limit for Quran learning kids, bigs, adult, men and women.
Three days free trail:

contacts

CALL

+923060516136

+923345547906

E:Mail

saniarm42@gmail.com

 
Blogger Templates