Social Icons

twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail

Monday 3 May 2021

طاق راتوں کی فضیلت

 میری طرف سے تمام مسلمانوں کے لئے خصوصی تحریر:  


( ليلة القدر  طاق راتیں 21،23، 25، 27، 29)


آج  رات سے رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ الحمدلله  شروع ہو جائے گا ۔  یہ عشرہ جہنم سے نجات کا عشرہ ہے ۔ آئیے سب مل کر جہنم سے نجات کی ادنی سی کوشش کریں ۔دعاؤں کی کثرت کا اہتمام کریں ، ذکر و اذکار کی تسبیحات پڑھیں  ، فرض نماز ، نوافل اورتلاوت قرآن کا اہتمام کریں اور تنہائی میں اپنے خالق حقیقی سے مغفرت کے طالب ہوں کیونکہ ہر مسلمان نے لیلة القدر کو تنہائی میں اپنے رب کے روبرو پیش ہو کر پورے خشوع و خضوع اور انتہائی عاجزی کے ساتھ تلاش كرنا ہے گڑگڑانا ہے اس طرح مانگیں کہ وہ جو ہم سے انتہائی ناراض ہے اسکو راضی کر لیں ۔نہ کہ کسی قسم کی ٹولیوں یا جماعت کی شکل میں ان عظیم راتوں کو ضائع کر دیں ۔ ذکر و اذکار میں 

سب سے بہترین ذکر "  لا اله الا الله "   

اور سب سے بہترین دعا "  الحمدلله "

سب سے بہترین ثنا " سبحان الله و بحمده سبحان الله  العظيم "

تیسرے عشرے کی دعا: 

١. اللهم أجرني من النار 

٢: اللهم انك عفو تحب العفو فاعف عني "

ان تمام ذكر واذكار کو تصویری شکل میں بھی بھیج رہی ہوں  عبادت اور دعا کے وقت مجھ خاکسار کو نہ بھولیں ۔  

طالب دعا مسز واجد  

(جا رب ہمیں بھی طاق رات مل جائے اور اپنے خاص بندوں میں شامل فرما لے، اور دنیا میں اس پھیلی ہوئی بیماری سے تمام انسانیت کو نجات دے خاص طور پر مسلمانوں کی بخشش فرما گناہوں کو معاف فرما ، طاغوتی قوتوں کو نیست و نابود کردے، اے رب کائنات ہم سے راضی ہوجا ۔) آمین یا رب العالمین 👇









No comments:

Post a Comment

 

Specail of Quran Online Academy


"Tajweed is the art of recitation of Quran."

We are providing well aware of rules of recitation.we welcome all students who's are new muslims and also muslims interested in Quran learning with proper tajweed and pure arabic accent, tafseer, alos learn urdu reading ,writing and language skill for foriegners there is no age limit for Quran learning kids, bigs, adult, men and women.
Three days free trail:

contacts

CALL

+923060516136

+923345547906

E:Mail

saniarm42@gmail.com

 
Blogger Templates